اوگرا کی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی سفارش

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری آج ارسال کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

BANNU:
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی سمری بھجوادی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی جانب سے سمری بھجوادی گئی ہے جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 20 روپے 68 پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 33.94 روپے اور لائٹ ڈیزل 24.57 روپے سستا کرنے جب کہ مٹی کا تیل 44.07 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیر اعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر کمی کا اعلان

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story