رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا پورا خاندان کورونا کا شکار

سید عبدالرشید کی اہلیہ، والدہ، تین بچوں اور بہن کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی


ویب ڈیسک April 29, 2020
سید عبدالرشید کی اہلیہ، والدہ، تین بچوں اور بہن کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی. فوٹو، فائل

رکن سندھ اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی ضلع کراچی جنوبی سید عبدالرشید کے اہل خانہ کے 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

سندھ اسمبلی کے رکن عبدالرشید میں 23 اپریل کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور اب ان کی اہلیہ، والدہ، تین بچوں اور بہن سمیت گھر کے 8 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور رکن سندھ اسمبلی کورونا کا شکار

عبدالرشید نے ایکسپریس نیوز سے فون پر گفتگو میں کہا کہ تمام افراد کی طبیعت بہتر ہے، کسی کو کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، تین بچوں کی عمریں چھ، آٹھ اور بارہ برس ہے۔

عبدالرشید نے گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور کامیاب ہوئے تھے۔ وہ جماعت اسلامی کے سرکردہ کارکن اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے انتہائی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رکن اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں تاہم بروقت تشخیص اور حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں