سندھ میں 45 پولیس اور 4 رینجرز اہل کار کورونا وائرس سے متاثر
خدارا پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں، ترجمان حکومت سندھ کی شہریوں سے اپیل
سندھ میں پولیس کے 45 اور رینجرز کے 4 اہل کار کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیریسٹر مرتضی وہاب نے تصدیق کی ہے کہ سندھ پولیس کے 45 افسران اور سپاہی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 4 رینجراہلکاروں کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔
مرتضی وہاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ خدارا پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔ ان جوانوں کا مقصد ہمیں کورونا وباء سے محفوظ کرنا ہے لیکن افسوس کہ بعض شہریوں نے پولیس کے جوانوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اپنایا۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ کے ضلع شکار پورمیں 5 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے کئی مشکل فیصلے کئے جن پر عمل درآمد کے لئے اپنی فیملیز کو چھوڑ کر ہمارے پولیس رینجرز اور ٹریفک پولیس کے جوان اور افسران دن رات سڑکوں پر ہمارے لئے موجود ہیں۔ عوام خدارا پولیس اور رینجرز کی جوانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔