قابض بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں آرمی چیف

آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنانابرداشت نہیں کرسکتے، جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی کا دورہ


ویب ڈیسک April 29, 2020
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ایل اوسی کی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو، فائل

KECH: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن واستحکام کے لئے خطرہ ہیں ۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ افسران اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

اس موقعے پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر قیمت پر مادروطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔ قابض بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں۔ آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنانابرداشت نہیں کرسکتے۔ پاک فوج ایل اوسی پر بسنے والے شہریوں کاتحفظ یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کوروناوبا پرقابو کے لئے قومی کوششوں کو سپورٹ کرتی رہےگی۔ آرمی چیف نے کورونا وبا سے متعلق فارمیشن کی احتیاطی تدابیرکی بھی تعریف کی اورپاک فوج کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق اس موقعے پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ایل اوسی کی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس دورے میں کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں