وزیر اعظم سے ایرانی صدر اور بل گیٹس کا رابطہ کورونا وبا پر تبادلۂ خیال

پاکستان وائرس کے ساتھ غریب طبقے پراس کے اثرات کا مقابلہ بھی کررہا ہے، عمران خان


ویب ڈیسک April 29, 2020
ٹیلی فونک رابطے میں کورونا وبا کی صورت حال اور روک تھام کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ فوٹو، فائل

وزیراعظم عمران خان کا ایرانی صدر حسن روحانی اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں کورونا وائرس وبا سے متعلق صورت حال زیر بحث آئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے رمضان کی مبارک باد پیش کی اور دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کورونا وبا کے حالیہ بحران پر تبادلہ خیال کیا اور وزیر اعظم نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔

اس موقعے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا بیماری کے ساتھ غریب طبقے پراس کے اثرات کا مقابلہ بھی کررہا ہے۔ حکومت کے بروقت اقدامات کے نتیجے میں وبا کی انسداد میں کام یابی حاصل ہورہی ہے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا ایک عالمی بحران ہے اور اپنے عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات لائقِ تحسین ہے۔ اس موقعے پر پاکستان سے پولیو کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں