پی سی بی کے قانونی مشیر نے شعیب اختر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

بے بنیاد الزامات پر شعیب اختر معافی مانگیں اور 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں، تفضل رضوی


Sports Reporter April 29, 2020
شعیب اختر کے خلاف لندن میں بھی کیس کروں گا کیوں کہ شوشل میڈیا صرف پاکستان تک محدود نہیں، تفضل رضوی ۔ فوٹو : فائل

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بے بنیاد الزامات پر شعیب اختر معافی مانگیں اور 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔ انہوں نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں شعیب اختر کے خلاف درخواست دینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے تفضل رضوی نے کہا کہ وہ شعیب اختر کے خلاف لندن میں بھی کیس کریں گے، شوشل میڈیا صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ بیرون ملک بھی دیکھا اور پڑھا جاتاہے۔

واضح رہے شعیب اختر نے عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد ہونے پر پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کرکٹرز کے خلاف کیسز میں ان کے کردار کو غیر مناسب قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں