
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ایک جب کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے دو پروازیں لاہور پہنچی تھیں جن کے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی پرواز میں 35 کرونا کیسز نکلے، سعودی پرواز میں آنے والے 16 مرد مریضوں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیاجب کہ 19 خواتین اور بچوں کو میو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15525 ہوگئی،343 جاں بحق
ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ دبئی سے آنے والی پرواز میں 70 کرونا وائرس کے کیسز مثبت نکلے۔ کرونا وائرس کے کیسز مثبت آنے پر مسافروں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔