کورونا وبا سندھ کے سرکاری اسپتالوں کے لیے مزید حفاظتی سامان بھجوادیا گیا

سامان میں 2لاکھ 90ہزار 986 فیس ماسک ، 12 ہزار این-95 ماسک اور 54 ہزار 692 حفاظتی سوٹ شامل


ویب ڈیسک April 30, 2020
خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کو چوتھی کھیپ کا سامان پہلے ہی بھجوایا جا چکا ہے فوٹو: فائل

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل نے صوبہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے لیے کورونا وائرس کا حفاظتی سامان بھجوادیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے سندھ کو ارسال کئے سامان میں 2لاکھ 90ہزار 986 فیس ماسک ، 12 ہزار این-95 ماسک، 54 ہزار 692 حفاظتی سوٹ، 16ہزار 800 جوڑے دستانے، 9 ہزار 777 جوڑے شُو کور، 12 ہزار 571 سرجیکل کیپ، 6 ہزار 64 فیس شیلڈ اور 2 ہزار 387 حفاظتی عینکیں، 12ہزار سینیٹائزر کی 5سو ملی لیٹر والی بوتلیں اور 3ہزار 969 ڈاکٹروں کے گاؤن شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کو چوتھی کھیپ کا سامان پہلے ہی بھجوایا جا چکا ہے جبکہ پنجاب اور آزاد کشمیر کے اسپتالوں کو سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں