پی آئی اے کا ایک اورفضائی میزبان کورونا کی زد میں آگیا

فضائی میزبان دودن قبل لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچا تھا


ویب ڈیسک April 30, 2020
صفدرعلی پی آئی اے کے ہوٹل میں قرنطینہ میں تھا: فوٹو: فائل

پی آئی اے کا ایک اورفضائی میزبان کورونا کی زد میں آگیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پی آئی اے کا ایک اورفلائٹ اسٹیورڈ (فضائی میزبان) صفدرعلی کورونا کی زد میں آگیا۔ صفدرعلی کا تعلق قومی ایئرلائن کے لاہوربیس سے ہے۔ صفدروطن واپس لانے والی پروازپرڈیوٹی پرمامورتھا جودودن قبل لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچا تھا۔

صفدرعلی پی آئی اے کے ہوٹل میں قرنطینہ میں تھا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرفضائی میزبان کواسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے عملے میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |