کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندووتوا نظریے پرعمل پیرا ہےوزیراعظم

مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک April 30, 2020
مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندووتوا نظریے پرعمل پیرا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا جیسی عالمی وبا میں بھی مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ ہندوتوا، آر ایس ایس کی بالا دستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے لیکن مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے، نسل کشی اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوشش چوتھے جنیوا کنونشن اور بین الالقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں