کسی ادارے افسر یا اشخاص کی مداخلت برداشت نہیں چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ڈپٹی کمشنر شکارپور کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکو میٹنگ میں بلانے کا نوٹس لے لیا


ویب ڈیسک April 30, 2020
چیف الیکشن کمشنر کی ممبرسندھ نثار احمد درانی کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کام میں کسی ادارے، سرکاری افسران، اشخاص کی مداخلت برداشت نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ڈپٹی کمشنر شکارپور کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شکارپور کو میٹنگ میں بلانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ممبر سندھ نثار احمد درانی کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کام میں کسی ادارے، سرکاری افسران، اشخاص کی مداخلت برداشت نہیں، رپورٹ الیکشن کمیشن میں جلد پیش کی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ نے چند روز قبل شکار پور میں بلدیاتی حلقہ بندیوں پر کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس پر ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلو کو اعتراضات تھے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ظہیر احمد سہتو کو دفتر میں بلا کر سخت زبان استعمال کی۔ جس پر ظہیر احمد سہتو ظہیر احمد سہتو صوبائی الیکشن کمشنر کو خصوصی خط بھجوادیا جس میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر شکار پور پر الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کرتے ہوئے کام میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، ان حالات میں کام کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں