مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر گرنیڈ حملہ

حملے کے وقت بھارتی فوج میں افراتفری مچ گئی اور مقابلہ کرنے کے بجائے چھپ کر جانیں بچائیں


ویب ڈیسک April 30, 2020
حملے میں بھارتی فوج کے افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوئے، ہلاکتوں کا خدشہ ہے، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں قائم چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد بھارتی فوج میں افراتفری پھیل گئی اور اہلکاروں نے گاڑیوں کے نیچے لیٹ کر جانیں بچائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید، تعداد 6 ہوگئی

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں مزید نفری کو تعینات کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا نے پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے تاحال کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور قدم قدم پر بھارتی فوج کے اہلکار تعینات ہیں اس کے باوجود تواتر سے ہونے والے حملوں نے سیکیورٹی پر سوالات اُٹھا دیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں