عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

فی تولہ سونا 96700 روپے اور دس گرام سونا اضافے سے 82905 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک April 30, 2020
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر اضافے سے 1715 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1715 ڈالر تک پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 96 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 82 ہزار 905 روپے ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں