زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر تجاوز کرکے 12 ارب 7 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اسٹیٹ بینک


April 30, 2020
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 46 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو:فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت ایک ارب 38 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جس کے بعد گزشتہ ہفتہ غیرملکی قرضوں کی مد میں 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں بھی کی گئیں، تاہم 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرکے 12 ارب 7 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں، جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 46 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں