جسٹس وقار سیٹھ کو سپریم کورٹ کا جج نہ بنانے پر حکومت و جوڈیشل کمیشن سے جواب طلب

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار سیٹھ کو نظر انداز کرکے لاہور ہائی کورٹ کے جونیئر جج کو پروموٹ کیا گیا، درخواست گزار


ویب ڈیسک April 30, 2020
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار سیٹھ کو نظر انداز کرکے لاہور ہائی کورٹ کے جونیئر جج کو پروموٹ کیا گیا، درخواست گزار (فوٹو: فائل)

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کو سپریم کورٹ کا جج نہ بنانے پر پشاور ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر نہ کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کو نظر انداز کرکے لاہور ہائی کورٹ کے جونیئر جج کو پروموٹ کیا گیا، جوڈیشل کمیشن کا موقف جاننے کے لیے عدالت اٹارنی جنرل کو طلب کرے۔

درخواست کے جواب میں جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بارے میں اٹارنی جنرل سے پوچھ گچھ غیر متعلقہ ہے، یہ ایک اہم آئینی مقدمہ ہے جس کے تمام آئینی پہلوں کا جائزہ لیں گے کیوں کہ آئین اور قانون پر عمل درآمد ہی عدالت کا مقصود ہے۔

بعد ازاں عدالت نے اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں