ایف سی اور رینجرز کو چاروں صوبوں میں اسمگلنگ روکنے کے اختیارات مل گئے

تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے بارڈر کے 5 کلومیٹر حدود میں اختیارات استعمال کر سکیں گے، ترجمان وزارت قانون

کے پی اور بلوچستان میں ایف سی اور پنجاب اور سندھ میں رینجرز کو اختیارات دیئے گئے ہیں، ترجمان وزارت قانون۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
قانون نافذ کرنے والے ادارے 4 مئی سے انسداد اسمگلنگ اختیارات استعمال کرسکیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارت قانون اور ایف بی آر کے مشترکہ اجلاس میں اینٹی اسمگلنگ آرڈیننس پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں ایف سی جب کہ پنجاب اور سندھ میں رینجرز کو اسمگلنگ روکنے کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔


ترجمان وزارت قانون کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز بھی اسمگلنگ روکنے کے لئے اقدامات کریں گے، اور تمام قانون ادارے بارڈر کے پانچ کلومیٹر حدود میں اختیارات استعمال کر سکیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے چار مئی سے انسداد اسمگلنگ اختیارات استعمال کرسکیں گے، جب کہ ضبط شدہ سامان کی تفصیلات ایف بی آر کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

 
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }