ڈرون حملے پنجاب اسمبلی میں نعرے بازی ایوان مچھلی بازار بنارہا

اپوزیشن نے ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد کی اجازت نہ ملنے پر کارروائی کا بائیکاٹ کیا


News Agencies/Numaindgan Express December 04, 2013
اسمبلی سیکریٹریٹ میں موجود ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد کو آؤٹ آف ٹرن ایوان میں پیش کرنے کی اجاز ت دی جائے،اپوزیشن۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں ڈرون حملوں کیخلاف آئوٹ آف ٹرن قرارداد پیش کرنیکی اجازت نہ ملنے اوروزیر قانون رانا ثنااﷲ کی طرف سے اسے ڈرون ڈراماقرار دینے پرایوان مچھلی بازاربنا رہا ایوان فریقین کے ڈرون حملے بند کرو اور ڈرون اڑانے بندکرو کے دو طرفہ نعروں سے گونجتارہا۔

اپوزیشن ارکان ایجنڈے کی کارروائی کے بعدڈرون حملوں پر مفصل بحث کی پیشکش ٹھکراکر امریکاکیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کر گئے جبکہ اجلاس میں سیمنٹ کارٹل کافی الفورخاتمہ کرنے سمیت متعدد قراردادیں متفقہ طورپر منظورکرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیرسے سوا11بجے اسپیکررانا محمداقبال کی صدارت میں شروع ہوا۔



مفادعامہ سے متعلق قراردادوں پر کارروائی کے دوران قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے مطالبہ کیا کہ ان کی اسمبلی سیکریٹریٹ میں موجود ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد کو آؤٹ آف ٹرن ایوان میں پیش کرنے کی اجاز ت دی جائے کیونکہ یہ انتہائی اہمیت کا معاملہ ہے۔ وزیرقانون رانا ثنااﷲ نے کہا کہ پہلے ایجنڈے پر موجود قراردادوں پر کارروائی مکمل کر لی جائے جس کے بعد اپوزیشن کو ڈرون حملوں پرکھل کربات کرنے کیلیے خصوصی وقت دیا جائیگا۔بعدازاںاپوزیشن ارکان ڈرون حملوں و امریکا کیخلاف اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کر گئے۔ اپوزیشن نے اسمبلی کی سیڑھیوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں