انڈس اسپتال کے 6 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق

متاثرہ ڈاکٹرز کو آئسولیشن کے لیے چھٹیاں دے دی گئی ہیں،طبی عملے کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے


Staff Reporter May 01, 2020
دن میں 2 بار ایمرجنسی اور مختلف آئسولیشن وارڈ میں ڈس انفیکشن اسپرے کیا جاتا ہے،سربراہ انڈس اسپتال ڈاکٹر عبدالباری۔ فوٹو: فائل

انڈس اسپتال کے 6 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جب کہ متاثرہ ڈاکٹرز کو آئسولیشن کیلیے چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔

انڈس اسپتال کے شعبہ حادثات میں کام کرنے والے 6 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، سربراہ انڈس اسپتال ڈاکٹر عبدالباری کا کہنا تھا کہ متاثرہ ڈاکٹرز کو قرنطین کیلیے چھٹیاں دے دی گئی ہیں جبکہ متاثرہ ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں رہنے والے طبی عملے کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

اسپتال کا شعبہ حادثات مکمل طور پر فعال ہے، دن میں 2 بار ایمرجنسی اور مختلف آئسولیشن وارڈ میں ڈس انفیکشن اسپرے کیا جاتا ہے، جب سے کورونا وائرس کے کیسز آرہے ہیں دو مرتبہ ایمرجنسی میں فیومیگیشن اسپرے معمول کی بات ہے، ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

انڈس اسپتال میں وائرس سے بچاؤ کی ہر ممکن تدابیر اختیار کی جارہی ہیں، تمام تر حفاظتی تدابیر کے باوجود طبی عملے کے متاثر ہونے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں