امریکا خطے میں امن و ترقی کیلیے پر عزم ہے جیمرڈوبنز

سرتاج اور نثار سے ملاقاتیں، افغان مفاہمتی عمل اور امریکی فوج کی واپسی پر بھی تبادلہ خیال


News Agencies December 04, 2013
سرتاج عزیز نے جیمز ڈوبنز کو ڈرون حملوں کے حوالے سے پائی جانیوالی تشویش سے آگاہ کیا۔فوٹو:فائل

امریکی خصوصی نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان جیمرڈوبنز نے کہا کہ امریکا اس خطے میں امن وسلامتی اور معاشی ترقی کے فروغ کیلیے پرعزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقاتوں میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کا دورہ پاکستان کے ساتھ ان دوطرفہ کاوشوں کا تسلسل ہے جس کے تحت امریکا اس خطے میں امن و سلامتی اور معاشی ترقی کے فروغ کیلیے پرعزم ہے۔ امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق جیمز ڈوبنز نے اپنی ملاقاتوں میں اسٹرٹیجک مذاکرات کے متعدد پہلوئوں پر بھی بات چیت کی۔



یہ عمل امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے اگست میں دورہ پاکستان کے دوران بحال کیا گیا اور اکتوبر2013 میں وزیراعظم نواز شریف اور صدرباراک اوباما نے ان کی توثیق کی۔ اب تک اسٹرٹیجک مذاکرات کے تحت 3 ورکنگ گروپس کی ملاقاتیں ہو چکی ہیں ۔ سرتاج عزیز نے جیمز ڈوبنز کو ڈرون حملوں کے حوالے سے پائی جانیوالی تشویش سے آگاہ کیا، اس موقع پر پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں