
وزیراعظم نے ٹوئٹر پر نوجوانوں کو فراس الخطیب پڑھنے کی تجویزدی اورکہا یہ مسلمانوں کی تاریخ سے متعلق زبردست کتاب ہے، کتاب میں مسلمانوں کےعروج اورزوال کی وجوہات کی داستان درج ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا بندشوں (لاک ڈاؤن) کےموسم میں ہمارے نوجوانوں کےمطالعےکے لیے ایک لاجواب انتخاب۔ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے جنہوں نے تمدنِ اسلامی کو اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اوران عوامل سےپردہ اٹھاتی ہے جو اس کے زوال کی وجہ بنے۔
A great read for our youth during lockdown days. An excellent brief history of the driving force that made Islamic civilisation the greatest of its time and then the factors behind its decline. pic.twitter.com/XdTSLFmIjj
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2020
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔