وزیر اعظم کا نوجوانوں کولاک ڈاؤن میں اسلامی تاریخ کی کتاب پڑھنے کامشورہ
کتاب میں مسلمانوں کےعروج اورزوال کی وجوہات کی داستان درج ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو کتاب پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔
وزیراعظم نے ٹوئٹر پر نوجوانوں کو فراس الخطیب پڑھنے کی تجویزدی اورکہا یہ مسلمانوں کی تاریخ سے متعلق زبردست کتاب ہے، کتاب میں مسلمانوں کےعروج اورزوال کی وجوہات کی داستان درج ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا بندشوں (لاک ڈاؤن) کےموسم میں ہمارے نوجوانوں کےمطالعےکے لیے ایک لاجواب انتخاب۔ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے جنہوں نے تمدنِ اسلامی کو اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اوران عوامل سےپردہ اٹھاتی ہے جو اس کے زوال کی وجہ بنے۔