حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لیٹر کرے شہبازشریف

47 روپے فی لیٹر پٹرول دینے کا وعدہ کرنے والے آج صارفین کو ان کا حق دینے پر تیار نہیں، قائد حزب اختلاف شہبازشریف


ویب ڈیسک May 01, 2020
47 روپے فی لٹر پٹرول دینے کا وعدہ کرنے والے آج صارفین کو ان کا حق دینے پر تیار نہیں، شہبازشریف۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لیٹر کرے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جارہا، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی پر پاکستان نے تیل نہیں خریدا جس کی سزا اور خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لیٹر کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی سے انتہائی کم قیمت پر تیل نہ خریدنا حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نالائقی ہے، 47 روپے فی لیٹر پٹرول دینے کا وعدہ کرنے والے آج صارفین کو ان کا حق دینے پر تیار نہیں، پٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لیٹر کرنے سے معاشی صورتحال میں بھی بہتری آسکتی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے سے آٹا، دال، گھی، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں