امریکا نے پاکستان کے راستے افغانستان میں فوجی سامان کی ترسیل معطل کردی

فیصلہ پاکستان میں نیٹو سپلائی کے خلاف ہونےو الے احتجاج کے باعث کیا،پینٹاگون


ویب ڈیسک December 04, 2013
فوجی سامان کی ترسیل کو وقتی طور پر روکا گیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع۔ فوٹو : فائل

امریکا نے پاکستان کے راستے افغانستان میں فوجی سامان کی ترسیل معطل کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا نے پاکستان سے افغانستان جانےوالے فوجی سامان کی ترسیل کو معطل کردیا ہے۔پینٹاگون کی طرف سے یہ فیصلہ پاکستان میں نیٹو سپلائی کے خلاف ہونےو الے احتجاج کے باعث کیاگیا ہے،امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی سامان کی ترسیل کو وقتی طور پر روکا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کے باعث تحریک انصاف نے غیر معینہ مدت کے لیے نیٹو سپلائی روکنے کے لیے دھرنے دیئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نیٹو سپلائی کی ترسیل میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں