غیر قانونی سگریٹ کی تجارت خزانے کو 70 ارب نقصان کا امکان

متبادل برانڈ سے سستی ہونے پرغیرقانونی سگریٹ کی فروخت میں ہر سال 6فیصداضافہ


Numainda Express May 02, 2020
ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی،ٹیکس کی بہتر پالیسی متعارف کرائی جائے،ماہرین فوٹو: فائل

ملک میں غیر قانونی سگریٹ کی تجارت سے اس سال قومی خزانے کو 70 ارب کا نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ کی تجارت جاری ہے اورقانون نافذ کرنیوالے ادارے اس کی روک تھام میں ناکام نظر آتے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ کی کھپت 37 فیصد ہے غیر قانونی سگریٹ کی فروخت میں ہر سال 6 فیصد اضافہ ہورہا ہے اور اس اضافہ کے متعدد محرکات ہیں۔

اس بارے میں نیلسن ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق مقامی سگریٹ مینوفیکچررز کے تیار کردہ 86 فیصد برانڈز کو حکومت پاکستان کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کیا جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں