جناح اسپتال کراچی کی خاتون ڈاکٹرسمیت 4 ملازمین میں کورونا کی تصدیق

جناح اسپتال کی خاتون ڈاکٹر سمیت 4 ملازمین میں کورونا کی تصدیق

جناح اسپتال کی خاتون ڈاکٹر سمیت 4 ملازمین میں کورونا کی تصدیق

سندھ بھر میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔


جناح اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر سمیت 4 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جناح اسپتال کی ایگزیکٹوو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جناح اسپتال کے شعبہ امراض نسواں سے ایک جونئیر خاتون ڈاکٹر کررونا سے متاثر ہوئی ہیں جبکہ جناح اسپتال کے 3 خاکروب بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ جنہیں قرنطین کے لیے چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔

متاثرہ ملازمین سے رابطوں میں رہنے والے عملے کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
Load Next Story