این ڈی ایم کی جانب سے اسپتالوں کو 40 لاکھ سے زائد ماسکس فراہم

ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو 9 لاکھ 55 ہزار417 حفاظتی سوٹ اورایک لاکھ 44 ہزار 467 گاؤنز بھی دیئےگئے ہیں، این ڈی ایم اے


ویب ڈیسک May 02, 2020
این ڈی ایم اے نے 4 مراحل میں حفاظتی سامان تقسیم کیا فوٹو: فائل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اب تک ملک بھر کے اسپتالوں کو مجموعی طور پر 40 لاکھ سے زائد ماسکس اور 9 لاکھ 55 ہزار سے زائد حفاظتی سوٹس بھجوائے جاچکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق این ڈی ایم اے نے 4 مراحل میں چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اسپتالوں اور ہیلتھ ورکرز میں حفاظتی سامان تقسیم کئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ان چار مراحل کے دوران صوبوں کو بھجوائے گئے حفاظتی سامان میں ایک لاکھ 53 ہزار 565 این 95 ماسکس، 38 لاکھ 91 ہزار 588 میڈیکل فیس ماسک، 9 لاکھ 55 ہزار417 حفاظتی سوٹ، ایک لاکھ 44 ہزار 467 گاؤنز، 10 لاکھ 33 ہزار 643 دستانے، 3 لاکھ 46 ہزار 896 ٹوپیاں ، 36 ہزار 520 فیس شیلڈ ، 2 لاکھ 11 ہزار 244 شُو کور اور 97 ہزار 982 چشمے عینکیں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں