یونس کے بعد یوسف بھی شعیب اختر کے معاملے پر بول پڑے
شعیب اختر اور تفضل رضوی کو چاہیے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں، محمد یوسف
سابق کپتان یونس خان کے بعد محمد یوسف بھی فاسٹ بولر شعیب اختر اور پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے درمیان جاری لفظی اور عدالتی جنگ میں بول پڑے ہیں۔
سوشل میڈیا پر محمد یوسف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں شعیب اختر پاکستان کے اسٹار کھلاڑی ہیں، شعیب اختر اور تفضل رضوی کو چاہیے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں۔ ان معاملات سے نوجوان کھلاڑیوں پر برا اثر پڑتا ہے، ایسی چیزوں سے ہماری کرکٹ پیچھے جاتی ہے۔
شعیب اختر نے پی سی بی قانونی مشیر تفضل رضوی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر تفضل رضوی نے شعیب اختر سے معافی مانگنے اور دس کروڑ ہرجانے کا کا دعوی کیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس نے معافی مانگنے اور ہرجانے کی ادائیگی کے بجاے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔