بلاول کو وفاق پر الزامات لگانے یا بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا شہباز گل

ملک کا لاک ڈاؤن کوئی ویڈیو گیم کا بٹن نہیں کہ بلاول بھٹو نے دبا دیا اور سب نظام رک گیا، رہنما پی ٹی آئی

بلاول بھٹو زرداری خیالی دنیا سے حقیقت میں واپس آئیں، شہباز گِل فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وفاق پر الزامات لگانے یا بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔


شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا لاک ڈاؤن کوئی ویڈیو گیم کا بٹن نہیں کہ بلاول بھٹو نے دبا دیا اور سب نظام رک گیا، خیالی دنیا سے حقیقت میں واپس آئیں۔ کراچی کی صرف11 یو سیز میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہوا لیکن عمل درآمد نہیں کرواسکے اور باتیں پورے ملک کے لاک ڈاؤن کی کرتے ہیں اب بیان بازی نہیں کام کریں۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ وفاق پر الزامات لگانے یا بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، عوام جانتے ہیں کہ وفاق پورے ملک میں غیرسیاسی بنیادپر اربوں کی امداد تقسیم کررہا ہے جس کا بڑا حصہ سندھ کو دیا گیا، عوام کی یہ امانت براہ راست ہی تقسیم ہوگی، یاد رکھیں ہم خیانت نہیں ہونے دیں گے۔
Load Next Story