سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کےاستعمال کی مخالفت کرکے نقصان کررہی ہیں فواد چوہدری

عوامی نمائندوں کو اس مشکل وقت میں فیصلہ سازی کے عمل میں لازماً شریک ہونا چاہیے،وفاقی وزیر


ویب ڈیسک May 02, 2020
پارلیمان کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کرکے اپنا اور عوام کا نقصان کررہی ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کرکے اپنا اور عوام کا نقصان کر رہی ہیں، پارلیمان کا ورچول سیشن وقت کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو اس مشکل وقت میں فیصلہ سازی کے عمل میں لازماً شریک ہونا چاہیے، حالات نارمل ہونے کے بعد عمارت میں بھی سیشن ہوسکتا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے مطالبہ کررہی ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے ورچول اجلاس بلائے جانے کی تجویز دی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں