پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمرعام افراد تک پہنچایا جائے وزیراعظم

وزیراعظم نے کورونا سے بے روزگار ہونے والوں کیلئے 12 ہزار روپے امداد کا اعلان کردیا

صوبے مہنگائی میں مزید کمی لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں، وزیراعظم: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا ثمرعام افراد تک پہنچایا جائے، آئل پرائسز بڑھنے پربلا تاخیرمہنگائی کی جاتی رہی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائزمنافع خوری کے خلاف ایکشن لیا جائے، صوبے مہنگائی میں مزید کمی لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے سمیت ہرصورت قیمتیں کم کروائیں بصورت دیگر ایکشن لیں۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پورے برصغیرمیں پٹرول اور ڈیزل کی کم قیمت پاکستان میں ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد دیگر اشیا کی قیمتیں بھی کم ہونی چاہئیں جب کہ وزیراعظم نے کورونا سے بے روزگار ہونے والوں کیلئے 12 ہزار روپے امداد کا اعلان بھی کردیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار افراد کی مشکلات سے آگاہ ہیں، بیروزگار افراد کی مالی امداد کی جائے گی، بیروزگار افراد کیلئے فنڈ میں چارگنا حکومت شامل کرے گی، بیروزگار افراد صرف اتنا بتائیں گے وہ کہاں کام کر رہے ہیں، بیروزگار افراد ایپلی کیشن ویب پورٹل پر رجسٹر ہوں،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام بے مثال ہے، ہماری سب سے پہلی کوشش مستحقین تک پہنچنا ہے، کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دینے والوں کا شکرگزار ہوں، ریلیف فنڈ خرچ کرنے کی تمام تفصیلات قوم کو بتائیں گے، عطیات کی رقوم شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچائیں گے۔
Load Next Story