وہاب ریاض کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیروی کے باعث خارج

وہاب ریاض خود پیش ہوئے اور نہ ہی ان کا کوئی وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوا۔


ویب ڈیسک December 04, 2013
وہاب ریاض کو شادی کی تقریب رات 10 بجے کے بعد بھی جاری رکھنے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیروی کے باعث خارج کر دی گئی۔

لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج کلیم خان نے وہاب ریاض کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیروی کے باعث خارج کر دی، وہاب ریاض کو شادی کی تقریب رات 10 بجے کے بعد بھی جاری رکھنے کے خلاف عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن نہ تو وہاب ریاض خود پیش ہوئے اور نہ ہی ان کا کوئی وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوا جس کے باعث عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ لاہور میں ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کی شادی کی پروقار تقریب رات 10 بجے کے بعد بھی جاری تھی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں