وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کے معاملے پر مشکلات پیدا کر رہی امتیاز شیخ

وفاقی حکومت نے سندہ حکومت کی کوئی مدد نہیں کی، صوبائی وزیرتوانائی


ویب ڈیسک May 02, 2020
وفاقی حکومت نے سندہ حکومت کی کوئی مدد نہیں کی، صوبائی وزیرتوانائی

صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندہ حکومت کی کوئی مدد نہیں کی، وفاقی حکومت نے فقط ڈی ایم اے میڈیکل سامان مہیا کیا ہے۔

شکار پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا رویہ سمجھ سے باہر ہے، وفاقی حکومت حوصلا افزائی کے بجائے لاک ڈاؤن کے معاملے پر مشکلات پیدا کر رہی، سندہ میں مزید لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت نے سندہ حکومت کی کوئی مدد نہیں کی، وفاقی حکومت نے فقط ڈی ایم اے میڈیکل سامان مہیا کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 18 ترمیم کے خاتمے کے لیے کوئی کچھ نہیں کرسکتا،پی ٹی آئی حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے، ان کے چند وزرا بے حودہ باتیں کرتے ہیں، سندہ میں کوئی گورنر راج نہیں لگ رہا، شکارپور میں 74 کورونا وائرس کے کیس ظاہر ہوئے ہیں، کورونا وائرس کے متاثرین کو سکھر اور شکارپور کے قرنطینہ میں آئسولیٹ کیا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |