کراچی کی صورتحال پرہنگامی اجلاستحفظ پاکستان آرڈیننس پرفوری عملدرآمد کا فیصلہ

رینجرز اور پولیس حکام نے اجلاس میں ٹارگٹ کلنگ کےحالیہ واقعات، محرکات اور ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

کراچی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی سندھ حکومت سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست فوٹو : فائل

سندھ حکومت میں کراچی میٓں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے تحفظ پاکستان صدارتی آرڈیننس پرفوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی کی مخدوش صورتحال کے باعث طلب کئے جانے والے ہنگامی اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، ڈی جی رینجرز سندھ ،آئی جی سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شرکت کی۔ اس موقع پر رینجرز اور پولیس حکام نے امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی اور ٹارگٹ کلنگ کےحالیہ واقعات، محرکات اور ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کرنے اور تحفظ پاکستان آرڈیننس پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔
Load Next Story