سعودی عرب جانے کے لیے کوروناوائرس کا ٹیسٹ لازمی قرار

اگر کسی مسافر میں کورونا کی ظاہری علامات ہوئیں تو اسے جہاز میں ہی آئیسولیٹ کیا جائے گا۔

اگر کسی مسافر میں کورونا کی ظاہری علامات ہوئیں تو اسے جہاز میں ہی آئیسولیٹ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے پیش نظر سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی ایوی ایشن ''گاکا'' نے لاک ڈاون کے دوران سفر کرنے والوں کے لیے قوانین مزید سخت کر دیے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے ہر مسافرکو کورونا کا مشتبہ مریض سمجھنے کی ہدایت کی گئی ہے،کورونا کی منفی رپورٹ کے بغیر کوئی مسافر سعودی پرواز پر سوار نہیں ہوسکے گا۔


اگر کسی مسافر میں کورونا کی ظاہری علامات ہوئیں تو اسے جہاز میں ہی آئیسولیٹ کیا جائے گا،اس کے علاوہ تمام مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھی لازم قرار دے دیا ہے جس میں بتانا ہوگا کہ مسافر کبھی کورونا کا شکار ہوا یا نہیں، تمام مسافر پرواز میں ماسک پہنیں گے ، عمل نہ کرنے والوں کیخلاف ائیرپورٹ پر ہی کارروائی ہوگی ۔

 
Load Next Story