ملازم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ بند

فوری طور پر بلڈنگ خالی کرا کے ڈس انفیکشن اسپرے کرایا گیا اور پیر سے محدود اسٹاف کو عدالت آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Numainda Express May 03, 2020
فوری طور پر بلڈنگ خالی کرا کے ڈس انفیکشن اسپرے کرایا گیا اور پیر سے محدود اسٹاف کو عدالت آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON DC: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازم عاطف محمود میں کورونا وائرس پازیٹو آنے کے بعد ہائیکورٹ کو بند کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی رٹ برانچ کے ملازم عاطف محمود میں کورونا وائرس کا کیس پازیٹو آنے کے بعد ہائیکورٹ کو بند کر دیا گیا، فوری طور پر بلڈنگ خالی کرا کے ڈس انفیکشن اسپرے کرایا گیا اور پیر سے محدود اسٹاف کو عدالت آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خود اپنی نگرانی میں اسپرے کرایا، پیر اور منگل کو انتہائی محدود سٹاف کو مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ عدالت آنے کی ہدایت کی گئی جبکہ تمام دیگر برانچز کے سٹاف کو عدالت آنے سے روک دیا گیا ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں