کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزارسے تجاوز کرگئی 457 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 172 اموات ہوچکی ہیں


ویب ڈیسک May 03, 2020
پنجاب میں کورونا کے 7106، سندھ 7102، خیبر پختونخوا 2907، بلوچستان 1172، اسلام آباد میں کورونا کے 393 کیسز رپورٹ

ملک بھر کورونا کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 20 ہزار 84 ہوگئی ہے اور 457 اموات ہوچکی ہیں جب کہ 5 ہزار 114 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 716 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 981 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔ تاحال اس وائرس سے 5 ہزار 114 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 7 ہزار 494 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 7465، خیبر پختونخوا 3129، بلوچستان 1172، اسلام آباد 393، گلگت بلتستان میں 364 اور آزاد کشمیر میں 67 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ اموات

ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 457 اموات ہوچکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 180 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 130، پنجاب میں 121، بلوچستان 19، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔


10 لاکھ ادارے بند، 7 کروڑ افراد غربت کا شکار ہوجائیں گے


وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے زیادہ لوگ ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوجاتے ہیں اس کے باوجود ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث عائد کردہ موجودہ پابندیوں کا 9مئی تک اطلاق رہے گا، 9 مئی سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے، قومی رابطہ کمیٹی 9 مئی کے بعد کی حکمت عملی طے کرےگی۔

پنجاب حکومت نے صنعتیں اور بازار کھولنے کیلئے سفارشات پیش کردیں

پنجاب حکومت نے بازار اور کارخانے کھولنے کیلئے سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کردیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سربراہ گوہر اعجاز کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجربرادری کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

کورونا کے خلاف بہتر حکمت عملی سے خوف کی فضا ختم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف بہتر حکمت عملی سے خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملکی موجودہ صورت حال سمیت آئینی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لیے حکومتی فیصلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں