کراچی میں پولیس مقابلہ کالعدم تحریک طالبان کا رہنما ہلاک ایک دہشتگرد گرفتار ڈی آئی جی غربی

مقتول فضل الرحمان پر پولیس اہل کار کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 50 سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، ڈی آئی جی


ویب ڈیسک December 04, 2013
ہلاک ہونے والے فضل الرحمان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردی، پولیس۔ فوٹو: فائل

مواچھ گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا رہنما فضل الرحمان ہلاک جبکہ ایک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی غربی جاوید عالم اوڈھو کے مطابق پولیس نے مواچھ گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا رہنما فضل الرحمان ہلاک جبکہ ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس نے مقتول فضل الرحمان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردی۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان پر پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 50 سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے جکہ گرفتار کئے گئے ملزم کو اس کے مزید ساتھیوں اور جرائم سے متعلق تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں