ہرشل گبز اپنا تاریخی بیٹ متاثرین کورونا کی امداد کیلیے نیلام کریں گے

ہرشل گبز نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کیریئربیسٹ 175 رنزاسکورکرکے جنوبی افریقہ کو تاریخ رقم کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔


Sports Desk May 03, 2020
ہرشل گبز نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کیریئربیسٹ 175 رنزاسکورکرکے جنوبی افریقہ کو تاریخ رقم کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔ فوٹو: فائل

سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز اپنا تاریخی بیٹ کورونا وائرس سے متاثرہ فیملیز کی امداد کیلیے نیلام کریں گے۔

ہرشل گبز نے 12 مارچ 2006 کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کیریئر بیسٹ 175 رنز اسکور کرکے جنوبی افریقہ کو تاریخ رقم کرنے میں مدد فراہم کی تھی، اس مقابلے میں پروٹیز نے 438 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا، گبز نے کپتان گریم اسمتھ کے 187 رنز کی شراکت بھی بنائی تھی۔

انھوں نے بیٹ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس پر میچ کی تاریخ کے ساتھ ایک تحریر بھی موجود ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں