محکمہ موسمیات کی ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری


ویب ڈیسک May 03, 2020
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں باران رحمت کی پیشگوئی کی ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں خوشاب، نوشہرہ کٹھہ، سگھرال، خالق آباد، جوہرآباد، ہڈالی مٹھہ، ٹوانہ گروٹ، میانوالی، مڈھ رانجھا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ ژالہ باری سے زمین پر سفید تہہ بن گئی اور شہری کلمہ کا ورد کرتے رہے۔

مسلسل موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ چنے اور گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی اور شہریوں کو سحری میں مشکلات پیش آئیں۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں پیر 4 مئی سے بدھ 6 مئی تک موسلادھاربارشوں اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے جس پر تمام اداروں کو ریڈ الرٹ کردیا گیا۔

راولپنڈی میں واسا، آر ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو تین روز الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نالہ لئی اور بڑے نالوں کے کنارے آباد شہریوں کو بھی محتاط اور ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں