مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں کرنل اور میجر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری بھی شہید، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک May 03, 2020
بھارتی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری بھی شہید، کشمیر میڈیا سروس فوٹو : فائل

ضلع کپواڑا میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑا میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہنڈوارا میں بھارتی افواج کی جانب سے آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جب کہ واقعہ کے بعد بھارتی افواج کی فائرنگ سے 2 کشمیری بھی شہید ہوگئے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں