کورونا کے خلاف بہتر حکمت عملی سے خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے وزیراعظم

سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک ریلیف پہنچانا تھا تاہم معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا، وزیراعظم


ویب ڈیسک May 03, 2020
معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف بہتر حکمت عملی سے خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملکی موجودہ صورت حال سمیت آئینی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لیے حکومتی فیصلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کنٹرول کے لیے سارے وسائل استعمال کر رہے ہیں، بہتر حکمت عملی کے تحت خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے، سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا، خوشی ہے کہ معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا، ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کے لیے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔