محکمہ صحت بلوچستان نے ڈیوٹی سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا

حفاظتی سامان کی فراہمی کے باوجود عملے کی فرائض سے غفلت المیہ سے کم نہیں، ڈی جی ہیلتھ بلوچستان

کورونا کے خلاف طبی عملے کو بہادری سے جنگ لڑنی ہوگی، ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو . فوٹو : فائل

محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے دوران ذمہ داریاں نبھانے سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا۔


ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ ڈیوٹی سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا ہے کیوں کہ انہوں نے کورونا وائرس کے دوران ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کیا تھا۔

ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کا کہنا ہے کہ حفاظتی سامان کی فراہمی کے باوجود طبی عملے کی فرائض سے غفلت المیہ سے کم نہیں ہے، کورونا کے خلاف طبی عملے کو بہادری سے جنگ لڑنی ہوگی، یہی طبی ملازمت کے ابتدائی حلف کا تقاضہ ہے۔
Load Next Story