99 ورلڈ کپ میں مبینہ میچ فکسنگ پر وسیم اکرم کو سزا ہونی چاہیے تھی سرفراز نواز
اب جوا مافیا پی ایس ایل تک پہنچ گیا ہے اور یہ سب ایک سلسلے کی کڑی ہے، سابق کرکٹر کا ویڈیو پیغام
سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے الزامات کا نیا پینڈورا باکس کھول دیا کہتے ہیں ورلڈ کپ کے تین میچ فکس ہونے کی کہانیاں عام تھیں اس وقت وسیم اکرم پر پابندی لگادی جاتی تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔
لندن میں موجود سابق کرکٹر سرفراز نواز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے جسٹس قیوم کمیشن کے سامنے حقائق رکھے جبکہ جنوبی افریقہ کے علی باقر نے بھی دو میچ فکس قرار دیے تھے اور فائنل بھی فکس تھا۔ اس وقت کڑی سزائیں دی جاتیں تو آج کرکٹ کی یہ حالت نہ ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 1999کے تین میچ فکس ہونے کی کہانیاں عام تھیں۔اگر وسیم اکرم پر پابندی لگا دی جاتی تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔ اب جوا مافیا پی ایس ایل تک پہنچ گیا ہے اور یہ سب اسی سلسلے کی کڑی ہے۔