ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفتر پر حملے کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع

5 ماہ کے دوران ایکسپریس کےدفتر پر دوسرا حملہ سیکیورٹی اداروں اور سندھ حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوث ہے، نصرت سحرعباسی


ویب ڈیسک December 04, 2013
تحریک التوا پر بحث اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ہوگی۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

ایکسپریس میڈیا گروپ کے کراچی دفتر پر حملے کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ پر حملے خلاف تحریک التوا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ 5 ماہ کے دوران ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفتر پر دوسرا حملہ سیکیورٹی اداروں اور سندھ حکومت کی نا اہلی کا کھلا ثبوث ہے۔ تحریک التوا پر بحث اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ہوگی۔

5 ماہ قبل بھی ایکسپریس کراچی دفتر پر حملے کے خلاف ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن، فنکشنل لیگ اور تحریک انصاف کی جانب سے تحریک التوا جمع کرائی گئی تھی جس پر بحث کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایکسپریس کے دفاتر پر سیکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے تاہم اس کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ 2 دسمبر کی شام ایکسپریس میڈیا گروپ کے کراچی دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بموں اور خوکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں محافظوں سمیت 3 افراد زخمی جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں