یوسف نے بابراعظم کے ہاتھوں اپنا ریکارڈ ٹوٹنے کی خواہش ظاہرکردی
محمد یوسف نے 2006 کے دوران 11 ٹیسٹ میں 1788 رنز اسکور کیے تھے
سابق پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز کا اپنا ریکارڈ بابر اعظم کے ہاتھوں ٹوٹتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔
محمد یوسف نے 2006 کے دوران 11 ٹیسٹ میں 1788 رنز اسکور کیے تھے،ان کا یہ ورلڈ ریکارڈ اب تک قائم ہے، ٹویٹر پر جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس بیٹسمین کے ہاتھوں یہ ریکارڈ ٹوٹتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں تو یوسف نے جواب دیا کہ میری خواہش ہے کہ بابر اعظم ایسا کریں۔