آرگینک لیکویڈ پروٹوکول کے ذریعے حاصل کم گلوٹن والی گندم سے بریڈ بنانےکا کام شروع

گلوٹن فری بریڈ کو زیادہ لمبے عرصے تک محفوظ رکھاجاسکتا ہے،زرعی ماہرین

اسپیشل گندم سے تیارہونے والی اس بریڈ میں عام بریڈ کے مقابلے میں زیادہ غذائیت ہوگی، زرعی ماہرین فوٹو: فائل

آرگینک لیکویڈ پروٹوکول کے ذریعے حاصل کی گئی گلوٹن کی کم مقداروالی گندم سے تجرباتی طورپر بریڈ بنانےکا کام شروع کیا جارہا ہے۔


لاہور میں صحافیوں کواسپیشل تیارکی جانیوالی بریڈ کے پروڈکشن یونٹ کا وزٹ کروایاگیا، اس موقع پر افریقی ملک انگولا سے ویڈیو لنک پر بریفنگ میں زرعی ماہر سید بابر علی بخاری نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے بریڈ کوجوسیمپل ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری میں بھیجے تھے ان کی رپورٹس بڑی حوصلہ افزا ہیں، اس بریڈ میں گلوٹن کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوگی جبکہ عام بریڈ کی طرح یہ بریڈ منہ میں نہیں چپکے گی بلکہ جلدی ہضم ہونیوالی اورخستہ ہوگی، بریڈ کی خوشبو اورذائقہ بھی عام بریڈ سے مختلف ہے۔ ان کی پندرہ سال کی جدوجہد اورمحنت سے انہیں یہ کامیابی ملی ہے کہ وہ بیماریوں سے پاک بریڈ تیارکرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو طویل عرصے تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ اس بریڈ کی قیمت مارکیٹ میں ملنے والی بریڈ کےبرابریا اس سے بھی کم ہوگی۔

سید بابربخاری کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی اورپاکستان سٹینڈراینڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے منظوری کے بعد ہی اس بریڈکومارکیٹ میں لایاجائے گا،انہوں نے واضع کیا کہ بریڈ کی تیاری میں کسی قسم کا کوئی کیمیکل یا مصنوعی اجزااستعمال نہیں ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کا مقصدپیسے کمانا نہیں ہے بلکہ پاکستانیوں کومضراجزاسے پاک غذاکی فراہمی ہے، اس منصوبے سے حاصل آمدن کا بڑا حصہ غریب اورنادار لوگوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائیگا۔
Load Next Story