مایا علی کا قرنطینہ میں نیا اوردلچسپ کام

قرنطینہ کی وجہ سے ایسے بہت سے نئے کام کیے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا، اداکارہ


ویب ڈیسک May 04, 2020
کورونا وبا کے باعث مایا علی کبھی اپنے گھر کی اچھی طرح صفائی کرتی نظر آئیں تو کبھی وہ راشن تقسیم کرتی ہوئی نظر آئیں۔

اداکارہ مایا علی نے اب قرنطینہ کے دوران ایک اورنیا کام ڈھونڈ لیا ہے۔

کورونا وبا کے باعث مایا علی کبھی اپنے گھر کی اچھی طرح صفائی کرتی نظر آئیں تو کبھی وہ راشن تقسیم کرتی ہوئی نظر آئیں۔ اداکارہ نے اس دوران بیکنگ بھی کی تاہم اب اداکارہ نے قرنطینہ میں کچھ اوردلچسپ ڈھونڈ لیا ہے۔

مایا علی نے اپنے انسٹاگرام پرایک تصویرشیئرکی جس میں رنگ بھرنے کے لیے پوسٹ کارڈزہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے 'کلر تھراپی' (رنگ و روشنی) کے بارے میں بہت سنا تھا لیکن کبھی اسے کرنے کا موقع نہیں ملا۔

اداکارہ نے لکھا کہ قرنطینہ کی وجہ سے ایسے بہت سے نئے کام کیے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کروں گی اور اب میں یہ بہت عرصے بعد کررہی ہوں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B_u31bEnLSO/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں