کراچی میں زمینوں کی دستاویزات کی رجسٹریشن اور تصدیق کے دفاتر کھل گئے

دفاتر میں سماجی دوری کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، مخدوم محبوب الزماں


ویب ڈیسک May 04, 2020
سب رجسٹرار دفاتر صبح دس بجے سےشام چار تک کھلے رہیں گے، فوٹو: فائل

QUETTA: سندھ حکومت کی ہدایات پر شہر قائد میں زمینوں کی دستاویزات کی رجسٹریشن اور تصدیق کیلیے سب رجسٹرار آفس کھل گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں زمینوں کی دستاویزات کی رجسٹریشن اور تصدیق کے لیے بورڈ آف ریونیو کے دفاتر کھل گئے ہیں۔ یہ دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ضابطہ کار کے تحت کام کریں گے۔

وزیر محکمہ ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزماں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے پیش نظر سندھ کے رجسٹرار آفسز کو 22 مارچ کو بند کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں کراچی ڈویژن کے دفاتر کو کھولا گیا ہے، ایس او پی پر عملدرآمد کے بعد سندھ کے دیگر دفاتر کھولیں جائیں گے۔

مخدوم محبوب الزماں کا کہنا ہےکہ دفاتر میں سماجی دوری کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، سب رجسٹرار آفس میں آنے سے قبل پیشگی اپائنٹمنٹ لینا ہوگا، سب رجسٹرار فون یا واٹس ایپ پر دفتر آنے کے لیے اپائنٹمنٹ دے گا، ایس او پی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی، رجسٹرار آفس آنے والے شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایس او پی پر عمل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں