امریکا میں گھریلو ساختہ طیارہ گر کر تباہ پائلٹ ہلاک

طیارہ ایک انجن اور کم وزن والا گھریلو ساختہ تھا ، فیڈرل ایوی ایشن


ویب ڈیسک May 04, 2020
ایک انجن اور کم وزن والے طیارے کو گھر میں تیار کیا گیا تھا، فوٹو : فائل

امریکی ریاست کولاراڈو میں گھریلو طور پر تیار کردہ چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر ڈیلٹا میں نجی طور پر زیر استعمال ایک چھوٹا طیارہ ایئرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ طیارہ فضا میں ہچکولے کھا رہا تھا اور پیراشوٹ کے ذریعے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔



فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گھریلو طور پر بنائے جانے والے طیاروں کی ایک شکل ہے۔ ایک انجن اور کم وزن والے ایسے طیارے نجی طور پر تیار کیے جارہے ہیں۔ ایسے طیاروں میں ہنگامی لینڈنگ کے لیے پیراشوٹ بھی ہوتا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ امریکا میں چھوٹے طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کے واقعات عام ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |