کراچی میں دودھ اور آٹے کے بعد تیل اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا

آج ہی مارکیٹوں میں آٹےکی قیمت میں 2 روپےفی کلو خودساختہ اضافہ اورٹیٹراپیک دودھ بھی 5روپے مہنگا کردیا گیا


ویب ڈیسک December 04, 2013
کراچی میں کھانے کے تیل اور گھی کی قیمت میں 5، 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا فوٹو:فائل

سب کو گود لینے والے غریب پرور شہر کراچی میں مہنگائی بھی آباد ہوگئی اور منافع خوروں نے آٹے اور دودھ کے بعد گھی اور تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کھانے کے تیل اور گھی کی قیمت میں 5، 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد تیل کی فی لیٹر قیمت 165 اور گھی کی قیمت 155 روپے کلو ہوگئی جب کہ تیل کا 16 لیٹر کا کنستر 65 روپے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 645 روپے اور گھی کا 16 کلو کر کنستر 75 روپے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 585 روپے کا ہوگیا۔

اس سے قبل آج ہی مارکیٹوں میں آٹےکی قیمت میں 2 روپےفی کلو خودساختہ اضافہ کردیا گیا تھا جس ڈھائی نمبرآٹےکی قیمت 45 روپے فی کلو اور فائن آٹے کی قیمت 48 روپے کلو ہوگئی جب کہ ایک لیٹر ٹیٹرا پیک دودھ بھی 5 روپے مہنگا ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں